چینی کی قیمت اور حکومتی وزرا کی تنخواہیں بڑھ رہی ہیں.بیرسٹر سیف کی سخت تنقید
چینی کی قیمتوں میں اضافہ: فاسٹ نیوز ڈیجیٹل کی رپورٹس کے مطابق
خیبر پختونخوا حکومت کی وفاق پر کڑی تنقید
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اور چینی مافیا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت اور حکومتی وزرا کی تنخواہیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے خام چینی کی درآمد کا فیصلہ کر کے چینی مافیا کو فائدہ پہنچایا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا:
چینی مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید تو میٹھی کر لی لیکن عوام کی عید پھیکی کر دی
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “عرفان صدیقی سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعظم سے تنخواہ لے لیں، لیکن عوام کے لیے چینی کی قیمت کم کروائیں۔
فاسٹ نیوز ڈیجیٹل کی رپورٹس کے مطابق
وزراء کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ: وفاقی حکومت پر مزید تنقید
بیرسٹر سیف نے وفاقی کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سرکولیشن سمری کے ذریعے وزراء کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے 20 مارچ کو وفاقی کابینہ کے رضا کارانہ کام کرنے کا اعلان ایک دھوکہ ثابت ہو گیا ہے۔
پاک افغان تعلقات: وفاق کو باضابطہ رابطہ کرنا ہوگا
افغانستان حوالے سے بات کرتے ہوئے، بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو افغانستان کے ساتھ باضابطہ مذاکراتی عمل شروع کرنا چاہیے تاکہ سرحدی مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔
افغان سرحد دنیا کی مشکل ترین سرحدوں میں سے ایک ہے، اسے مکمل کنٹرول کرنا ممکن نہیں”۔
وفاق پر انحصار نہیں کرنا چاہتے، خیبر پختونخوا کو اس کا حق دیا جائے
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر وفاق خیبر پختونخوا کو اس کے جائز مالی وسائل فراہم کر دے تو صوبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق پر انحصار کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کو اس کے حقوق سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔