تقریب عطاء ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈز 2025ء منعقدہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد
——————————————
رپورٹ: عبدالصمد معاذ
——————————————
ختم نبوت ریڈرز کلب انٹرنیشنل کے پاکستان چیپٹر کے زیر اھتمام ایک پروقار تقریب عطاء ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈز 2025ء گزشتہ روز یہاں جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے فیصل آڈیٹوریم میں محدث العصر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ھوئی ۔
تقریب کے مہمانان خصوصی میں پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر حفظہ اللہ ، پروفیسر نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ ، ڈاکٹر حبیب الرحمن سیکرٹری ( فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ) ، ممتاز دانشور علامہ ابوبکر قدوسی ، مولانا مفتی نصر اللہ عزیز ، مولانا ثناء اللہ ثاقب ، مولانا محمد سردار عابد ، مولانا محمد حنیف شاہ ترمذی ، شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر ریاض عاقب اثری ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد اسد اللہ (وائس پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فیصل آباد) ، محترم مہر محمد طارق ڈاہر ، مولانا حافظ امین الرحمن ساجد امیر مرکزیہ فیصل آباد سٹی، صاحبان شامل تھے ۔
راقم الحروف عبدالصمد معاذ نے نقابت کے فرائض سرانجام دئے ۔ مقررہ وقت سے تاخیر کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز مولانا قاری حسن ابراھیم کی تلاوت کلام مجید سے ھوا ، ازاں بعد معروف نعت خواں رضوان فتح نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔
تقریب کی غرض و غایت بیان کرتے ھوئے راقم الحروف نے مختصرا محسن ملت ڈاکٹر بہاء الدین حفظہ اللہ کی شخصیت اور خدمات کا تذکرہ کیا اور ختم نبوت ریڈرز کلب انٹرنیشنل کی سرگرمیوں سے ھاوس کو آگاہ کیا ۔ اسی ضمن میں مختلف شخصیات کی شاندار خدمات دینیہ پر انکے لئے اعتراف خدمات دینیہ کا ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈ دینے کا ذکر کرتے ھوئے آج کی اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد ظفر اللہ حفظہ اللہ اور مولانا ڈاکٹر محمد رفیق طور حفظہ اللہ کو ایوارڈ 2025ء پیش کرنے کو اس تقریب کی غرض و غایت قرار دیا ۔
شرکائے اجلاس کو ایوارڈ کے لئے نامزد شخصیت مولانا ڈاکٹر محمد رفیق طور صاحب کی شخصیت اور خدمات سے آگاہ کرنے کے لئے مولانا عبدالحنان زاھد حفظہ اللہ ( ٹیکنیکل ڈائریکٹر الاحسان ٹی وی ) کو دعوت دی گئی ۔
اسی طرح دوسرے ایوارڈ کے لئے نامزد شخصیت پروفیسر ڈاکٹر خالد ظفر اللہ صاحب کی شخصیت اور خدمات سے اگاھی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر ساجد اسداللہ( وائس پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فیصل آباد ) کو دعوت دی گئی ۔ دونوں فاضل مقررین نے شرکاء کو مختصرا تعارفی گفتگو سے نوازا ۔
محدث العصر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے اپنے خطبہ صدارت میں ایسی تقاریب کے انعقاد کو اھل علم کی حوصلہ افزائی قرار دیتے ھوئے انہیں وقت کی ضرورت قرار دیا ۔ انہوں نے جماعت کے نوجوان مورخین مصنفین پہ زور دیا کہ وہ ھمارے اسلاف کے کارہائے نمایاں اور انکی خدمات و حیات سے ھماری آنے والی نسلوں کو جوڑنے کے لئے ضرور انکی سوانح حیات پہ کام کریں۔ انہوں نے فیصل آباد ضلع کی حد تک تذکرہ علماء اھل حدیث پہ کئے گئے کام کا ذکر کرتے ھوئے اسکی تکمیل کی طرف توجہ دلائی ۔
ازاں بعد محدث العصر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ اور اسٹیج پہ جلوہ افروز دیگر اکابر شخصیات نے اپنے دست ھائے مبارکہ سے مولانا ڈاکٹر محمد رفیق طور اور پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد ظفر اللہ صاحبان کو اعتراف خدمات دینیہ کے ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈز 2025ء پیش فرمائے ۔
یاد رھے کہ ڈاکٹر بہاء الدین کے نام سے موسوم یہ ایوارڈ ڈاکٹر بہاء الدین حفظہ اللہ کی طرف سے اھل علم کی خدمت میں پیش کیا جاتا ھے ۔
ھر نامزد شخصیت کو ایوارڈ کے طور پر ختم نبوت ریڈرز کلب انٹرنیشنل کی طرف سے یادگاری شیلڈ اور مبلغ ایک لاکھ روپیہ نقد رقم پیش کی جاتی ھے ۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیت مولانا ڈاکٹر محمد رفیق طور حفظہ اللہ نے ایوارڈ کے طور پر ملنے والی رقم آپ ی طرف سے ختم نبوت ریڈرز کلب انٹرنیشنل کو ھدیہ کرنے کا اعلان فرمایا کہ وہ یہ رقم کلب کے آئندہ پروگراموں کی تکمیل کے لئے ھدیہ کرتے ھیں ۔ ڈاکٹر صاحب نے مزید دو لاکھ روپے کلب کی طرف سے مستقبل میں نامزد کی گئی دو شخصیات کے لئے بطور ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا ۔
تقریب کی کارروائی جاری رکھتے ھوئے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ، ممتاز دانشور ، مصنف علامہ ابوبکر قدوسی آف لاھور ، پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر پرنسپل جامعہ سلفیہ فیصل آباد ، پروفیسر ڈاکٹر خالد ظفر اللہ ، مولانا ڈاکٹر محمد رفیق طور ، برادر سہیل اظہر گورداسپوری (سیکرٹری جنرل ختم نبوت ریڈرز کلب)صاحبان نے خطاب کیا ۔
اس پروقار تقریب عطاء ایوارڈز کو معروف نشریاتی ادارے ” الإحسان ٹی وی انٹرنیشنل ” نے اپنے سیٹلائٹ اور یو ٹیوب چینل پہ براہ راست نشر کیا ۔ جس پر ھم براڈ کاسٹ ٹیم کے شکر گزار ھیں ۔
جامعہ سلفیہ کے فاضل احباب گرامی مولانا حافظ محمد جہانگیر ، مولانا حبیب الرحمن صاحبان نے ختم۔نبوت ریڈرز کلب کے ساتھ تقریب کے انعقاد کے لئے درکار انتظامات میں مخلصانہ معاونت کی ۔
تقریب کے انعقاد کے لئے مکمل سرپرستی فرمانے پر ھم پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر حفظہ سلام پرنسپل جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے شکر گزار ھیں ۔
تقریب کے شرکاء کی فہرست طویل ھے لیکن ھم چند احباب شرکاء کا ذکر کرنا چاھیں گے جن کی تشریف آوری ختم نبوت ریڈرز کلب کی سرپرستی ھے ۔ ان میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب ( وائس پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج فیصل آباد ) پروفیسر عتیق الرحمن عزیز ( گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد) ، مولانا عبدالمان نورپوری ( سابق ناظم اعلی مرکزیہ فیصل آباد ) ، پروفیسر امان اللہ افضل ( گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرہ ) ، پروفیسر سعد طیب گجر ( ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد ) ، شیخ الحدیث مولانا عابد مجید مدنی ، مولانا محمد یونس خلیق ، مولانا حافظ عمر ایوب ، مولانا امیر حمزہ المدنی ، مولانا حکیم عثمان فاروق ، مولانا حافظ سعید احمد فاروقی ، مولانا محمد ارشد قصوری ، مولانا شیخ محمد عاطف ، مولانا بلال احمد بٹ ، پروفیسر سلیم جباری ، مولانا محمد عظیم اختر ، ڈاکٹر رضوان علی باسط ، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق ظہیر ، مولانا حکیم عثمان فاروق ، مولانا ابوبکر جمیل ، مولانا محمد عمران سلفی ، مولانا محمد عبداللہ اسد ، مولانا حافظ محمد شاھد اشرف ، مولانا قاری انعام اللہ گجر ، محترم محمد یاسر بٹ ، برادر محمد عاصم بخاری ، برادر مہر احسان الہی ، برادر حافظ سفیان مغل ، محترم محمد انور سلفی ، حاجی راشد علی ، مولانا عبدالسلام صدیقی ، مولانا محمد عباس ضیاء ، مولانا محمد یونس عاجز ، مولانا محمد جہانگیر ، مولانا مفتی حبیب الرحمن ، مولانا محمد اویس ، مولانا قاری عنایت اللہ امین ، مولانا مفتی طلحہ ثناء الحفیظ ، مولانا فاروق الرحمن یزدانی ، مولانا محمد نعمان طور ، مولانا سعد طور ، مولانا عبدالحنان زاھد و دیگران شامل تھے ۔
علاوہ ازیں ممتاز ماھر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم ( سابق ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن ) ، چوھدری محمد سرور
( ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد ) ، محترم ڈاکٹر زاھد اشرف ( ڈائریکٹر اشرف لیبارٹریز ) ، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ بھٹی
( صدر جمعیت اساتذہ پاکستان ) ، پروفیسر حافظ عثمان ظہیر( سیکرٹری جنرل جمعیت اساتذہ پاکستان ) اور مولانا حافظ محمد زکریا قصوری
( سابق سیکرٹری جنرل جمعیت اساتذہ پنجاب ) بھی آج کی تقریب کے مہمانان گرامی میں شامل تھے ۔ لیکن انہوں بے اپنی اچانک مصروفیات کی وجہ سے معذرت کی اور کلب کو اپنے بھرپور تعاون ، سرپرستی کا یقین دلایا ۔
