دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

دوسرا ٹی 20

دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، گرین شرٹس نے 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے ہیں۔

آج بھی پاکستانی اوپنرز جم کر نہ کھیل سکے، حسن نواز صفر اور محمد حارث 11 رنز بنا سکے۔

عرفان خان 11 اور خوشدل شاہ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سلمان آغا 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کر دیا ہے۔

پاکستان نے ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نے کائل جیمیسن اور ٹم رابنسن کی جگہ جمی نیشم اور بین سیرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، ، مچل ہے، ڈیرل مچل، ، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی، ذکارے فوکس،جیکب ڈفی،جیمز نیشم

پاکستان سکواڈ:

سلمان آغا (کپتان)، ، عبدالصمد، حسن نواز، عرفان خان، جہانداد خان، ، محمد علی، محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی،شاداب خان،خوشدل شاہ،حارث رؤف،

اپنا تبصرہ لکھیں