Heavy rain and snowfall in the mountains predicted in various parts of the country

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مختلف شہروں میں بادل برسیں گے

فاسٹ نیوز ڈیجیٹل:

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اورپہاڑوں پربرف باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور زیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے،

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ27 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اورپہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے، گلیات ،مری، راولپنڈی، چکوال ؛اٹک، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ. گجرات، نارووال،سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا ،ساہیوال، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ،اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل اور چمن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اورپہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے،

ہری پور، بونیر، دیر، چترال،سوات، شانگلہ، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، بٹگرام، مہمند، خیبر، اورَکزئی، کرم میں اکثر مقامات پر جبکہ چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت ،انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں تاکہ عوام الناس کوئی مشکل پیش نہ آئے

موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں گدو نواہ کے علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی اور پہاڑی علاقوں پر برف باری کا امکان ہے

اپنا تبصرہ لکھیں