(پی کے اینڈ پی کے) دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی اور فائنل میں پہنچ گیا,کیویز کا اب 9 مارچ کو بھارت سے دبئی میں ٹاکرا ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے 362رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 50اوورز میں 312رنز بنا سکی،ڈیوڈ ملر 100رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست ،
قذاقی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں اننگ کی شروعات جارحانہ انداز سے کی تاہم اوپن بلے باز ریان ریکلٹن مومنٹم کو جاری نہ رکھ سکے اور محض 17 رنز پر آوٹ ہوگئے،
کپتان تیمبا بووما اور ون ڈاؤن پر آنے والے رسیو ون ڈرسن نے 100 رنز پارٹنر شپ کرتے ہوئے مجموعی سکور 120 تک پہنچایا دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست ۔
بووما 56رنز بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ وینڈرسن66 گیندوں پر 69 رنز پر آوٹ ہوئے،مارکرم 31، کلاسن 3 رنز بناکر آوٹ ہوگئے،ویان ملڈرنے8،مارکو جانسن نے 8 رنز بنائے، مہاراج محض ایک رنز پر پویلین لوٹ گئےجبکہ ڈیوڈ میلر 100بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔
دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست ،
کیویز کی جانب سے میٹ ہینری نے 7 اوور زمیں 43 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،کیل جیمنسن 7 اوورز میں 57 رنز دئے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے،ویل رورکی 8 اوورز میں 69 رنز دئے،مچل بریسویل نے 10 اوورز 53 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی، کپتان مچل سانٹنر 10 اوورز میں 43 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، آل روانڈر راچن رویندرا نے 5 اوورز کیے جس میں اس نے ایک وکٹ حاصل کی، رویندرا نے اپنے 5 اوورز میں محض 20 رنز دئے،گلین فلپس نے 3 اوورز میں 27 رنز دئے اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
شروعات میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سیٹنیر نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، کیویز ٹیم کو پہلا دھچکا 48 رنز کے مجموعی سکور پر لگا ، ویل ینگ21 رنز بنا کر لونگی نگیڈی کا شکار بنے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست ،
دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست ،
اس کے بعد آنے والے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو ایک بڑے ٹوٹل کرنے میں مدد کی، آل راونڈر رچن رویندرا اور سابق کپتان کین ولیمسن نے سنچریز بنائیں، رویندرا نے 101گیندوں کے بدولت 108رنز بنائے جبکہ کین ولیمسن 94 گیندکھیلتے ہوئے 102 رنز بنا سکے،ڈیری مچل 49 رنز پر آوٹ ہوئے ، ٹام لیتھم 4 میچل بریسویل 16 رنز بنا سکے،گلین فلپس 49 اور کپتان سینٹنر 2رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے نیگیڈی 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، رباڈا 2 اور ویان مولڈر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ اے اور جنوبی افریقا نے گروپ بی سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا،آج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکتوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔