فاسٹ نیوز ڈیجیٹل کی رپورٹس کے مطابق:
فاسٹ نیوز ڈیجیٹل حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
فاسٹ نیوز ڈیجیٹل تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پوار کر کے فتح سمیٹ لی۔
سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا،اوپنر حسن نواز نے 45 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل ہیں،حسن نواز کو شاندار بیٹنگ کر نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا
دونوں اوپنرز نے پاور پلے کے 6 اوورز کا بہت ہی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ فائدہ اٹھایا اور پارٹنر شپ قائم کر کے 5.5 اوورز میں سکور 74 تک پہنچا دیا جس کے بعد محمد حارث 20 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے کے بعد بھی پاکستانی بیٹرز نے ہدف پر نظریں جما کر تیز بیٹنگ جاری رکھی اور 10 اوورز میں سکور 124 تک پہنچا دیا، اس دوران حسن نواز نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان سلمان آغا نے بھی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔
فاسٹ نیوز ڈیجیٹل کی رپورٹس کے مطابق
دونوں بیٹرز کی تیز بیٹنگ اور پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان نے با آسانی میچ 4 اوورز پہلے ختم کردیا، حسن نواز 105 اور سلمان آغا 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفراد سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
کیویز کی جانب سے مارک چیپمین نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 17، جیمی نیشم 3، مچل ہے 9 اور کائل جیمیسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 31، ایش سودھی نے 10 اور جیکب ڈفی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے ، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 3 وکٹ حاصل کی۔